Book Name:Imamay Ki Barkatain
نیکی کی دعوت عام کرنے کی سَعَادت نصیب ہو جائے گی۔
نہ نیکی کی دعوت میں سستی ہو مُجھ سے بنا شائقِ قافِلہ یاالٰہی!
سعادت ملے درسِ فیضانِ سُنّت کی روزانہ دو مرتبہ یاالٰہی!([1])
عِمَامہ شریف کا تحفہ دیا کیجیے
پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دَرِ پاک پر حاضِر غُلام یعنی شیخ احمد مغربی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو عِمَامہ شریف تحفے میں عطا فرمایا اور حکم دیا: اِسے باندھو اور نیکی کی دعوت عام کرنے میں لگ جاؤ...!!
اِس سے مَعْلُوم ہوا؛ عِمَامہ شریف تحفے میں دینا بھی ادائے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے۔ ہمارے ہاں عمومًا دوسروں کو تحفے تحائف دینے کا مَعْمُول ہوتا ہے٭ سالگرہ پر تحفے دئیے جاتے ہیں٭ کوئی کامیابی ملنے پر تحفے دئیے جاتے ہیں٭شادِی بیاہ پر بھی تحفے دئیے لیے جاتے ہیں٭اَور بھی مواقع آتے ہیں٭دوستوں وغیرہ کا آپس میں تحفوں کا لَیْن دَین چلتا رہتا ہے۔ تحفے میں کیا دینا ہے؟ یہ بھی بڑا المیہ ہوتا ہے، لوگ بہت کچھ دے رہے ہوتے ہیں، کاش! ہم تحفے میں دِینی کتابیں دینے کی عادَت بنا لیں، تحفہ بھی ہو جائے گا، نیکی کی دعوت بھی ہو جائے گی۔ یونہی مرد حضرات کو تحفے میں عِمَامہ پیش کریں۔ تحفہ بھی ہو جائے گا، ادائے مصطفےٰ پر عَمَل بھی ہو جائے گا اور عِمَامہ باندھنے کی خاموش ترغیب بھی ہو جائے گی۔
پیارے آقا نے عِمَامے تقسیم فرمائے
لہٰذا تحفے میں عِمَامہ پیش کرنے کی کوشش فرمائیں۔ یہ تو ایک خواب کا واقعہ عرض کیا،