Imamay Ki Barkatain

Book Name:Imamay Ki Barkatain

عِمَامے کی سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم : عِمَامے کے ساتھ 2 رکعت نماز بغیر عِمَامے کی 70 رکعتوں سے افضل ہے۔([1])

 ٭عمامہ باندھنے سے پہلے رُک جایئے اور اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ورنہ ایک بھی اچھی نیت نہ ہوئی تو ثواب نہیں ملے گا۔ مثلاً یہ نیتیں کر لیجئے: ٭قبلہ رُو ٭کھڑے کھڑے ٭رضائے اِلٰہی کے لئے ٭سُنت پر عمل کرتے ہوئے عمامہ باندھ رہا ہوں  ٭مناسب یہ ہے کہ عِمَامے کا پہلا پیچ سر کی سیدھی جانب جائے ٭ اللہ  پاک کے آخری رسول، رسولِ مقبول  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مبارک عِمَامے کا شملہ عموماً پُشت (یعنی پیٹھ مبارک)کے پیچھے ہوتا تھا اور کبھی کبھی سیدھی جانب،کبھی دونوں کندھوں کے درمیان دو شملے ہوتے،الٹی جانب شملہ لٹکانا خلافِ سُنت ہے ٭عِمَامے کے شملے کی مقدا ر کم از کم 4 اُنگل اور ٭زیادہ سے زیادہ (آدھی پیٹھ تک یعنی تقریباً)ایک ہاتھ (بیچ کی انگلی کے سرے سے لے کر کہنی تک کا ناپ ایک ہاتھ کہلاتا ہے) ٭عمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھیے!کہ عمامہ کھڑے ہو کر باندھنا سنت ہے ٭ عِمَامے میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو، نہ چھ گز سے زیادہ اور اس کی بندِش گنبد نُما ہو ٭چھوٹا رومال جس سے صرف دو ایک پیچ آسکیں لپیٹنا مکروہ ہے٭عِمَامے کو جب از سرِ نو (یعنی نئے سرے سے )باندھنا ہو تو جس طرح لپیٹا ہے اسی طرح کھولے اگر ضرورتاً اُتارا اور دوبارہ باندھنے کی نیّت ہوئی تو ایک ایک پیچ کھولنے پر اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! ایک ایک گُناہ مٹایا جا ئے گا۔([2])


 

 



[1]... مسند فردوس،جلد:2،صفحہ:265،حدیث:3233۔

[2]...550سُنّتیں اور آداب،صفحہ:54 و 56۔