Imamay Ki Barkatain

Book Name:Imamay Ki Barkatain

اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عَمَل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!٭رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا٭بااَدَب بیٹھوں گا٭ خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا٭جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

عِمَامہ شریف کا انمول تحفہ

اپنے دَور کے عظیم مُحَدِّث، عالِم، وَلِیِّ کامِل، وہ ہستی جن کے ذریعے سے حدیثِ مصطفےٰ کا فیضان بَرِّ صغیر میں عام ہوا یعنی حضرت علّامہ شیخ عبد الحق محدِّث دِہلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے ایک بہت خوبصُورت واقعہ لکھا ہے، فرماتے ہیں: ایک بزرگ تھے: شیخ احمد مغربی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ۔ آپ کو مدینۂ پاک حاضِری کی سعادت نصیب ہوئی، جب واپسی کا وقت آیا تو شیخ احمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اپنے دوستوں کے ساتھ اَلْوِداعِی سلام کے لیے مُوَاجَہَہ شریف (یعنی چہرۂ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سامنے) حاضِر ہوئے، سلام عرض کیا۔ اُس وقت روضۂ مُقَدَّس کے جو خادِم تھے، وہ آپ کے قریب آئے اور عِمَامہ شریف آپ کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا: یہ عِمَامہ شریف لیجیےاور باندھ لیجیے!

خادِم نے مزید عرض کیا: رات میری قسمت جاگی، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خواب میں تشریف لائے اور یہ عِمَامہ شریف عطا کر کے فرمایا: یہ عِمَامہ احمد مغربی کو دینا اور کہنا: یہ عِمَامہ سر پر باندھ اور نیکی کی دَعْوت عام کرنے میں لگ جاؤ...!!

یہ فرمانِ ذیشان سُنا تو شیخ احمد مغربی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے عِمَامہ شریف قُبول کیا، چُوما،