Imamay Ki Barkatain

Book Name:Imamay Ki Barkatain

عِزَّہَا پس جب عرب عِمَامہ باندھنا چھوڑ دیں گے، اپنی عزّت اُتار دیں گے۔([1])

ایک روایت میں فرمایا: فَإِذَا وَضَعُوا الْعَمَائِمَ وَضَعُوْا عِزَّهُمْ یعنی جب عرب عِمَامہ اُتار دیں گے، اپنی عزّت ضائع کر دیں گے۔ ([2])

اللہ  اکبر! اللہ  پاک کی پناہ...! یہ تاثِیر ہے عِمَامہ نہ باندھنے کی۔ عِمَامہ نہیں باندھا تو اگرچہ گُناہ نہیں ہو گا مگر اس کا اَثَر یہ نکلے گا کہ مسلمان کی عزّت ختم ہو جائے گی، وقار جاتا رہے گا۔ آج دیکھ لیں؛ اُمّتِ مُسلمہ پر کیسا عجیب دَور آیا ہے، ایک وقت تھا کہ بڑی بڑی طاقتیں مسلمانوں کے نام سے لرزتی تھیں، مسلمانوں کا نام سُن لیتے تو بادشاہوں کے تخت ہِل جایا کرتے تھے اور آج کیا حالات ہیں، سب کے سامنے ہی ہیں۔

بجھی عشق کی آگ اندھیر ہے  مسلماں نہیں راکھ ڈھیر ہے

مسلمانوں کی اس تَنَزُّلی کے بہت سارے اَسْباب ہیں، اُن میں سے ایک سبب سُنّت کو چھوڑنا، فیشن اپنانا بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

حِلْم ملتا ہے...؟

عِمَامہ باندھنے سے کیا ملے گا؟ سنیے! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اِعْتَمُّوا ‌تَزْدَادُوا حِلْمًا یعنی عِمَامہ باندھو! تمہارا حِلْم بڑھ جائے گا۔([3])

سُبْحٰنَ اللہ ! حِلْم(یعنی قوّتِ برداشت Tolerance)جنّت میں لے جانے والا وَصْف ہے،


 

 



[1]...مسند فردوس، جلد:3، صفحہ:88، حدیث:4247۔

[2]...جامع صغیر،صفحہ:353، حدیث:5724۔

[3]...شعب الایمان، باب فی الملابس...الخ، فصل فی العمائم، جلد:5، صفحہ:176، حدیث:6260۔