Book Name:Imamay Ki Barkatain
آنکھوں سے لگایا اور سَر پر سجا لیا۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اِس واقعے سے مَعْلُوم ہوا کہ عِمَامہ شریف باندھنا اور نیکی کی دعوت عام کرنا دونوں ہی پسندیدہ کام ہیں، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِس کی ترغیب دِلائی ہے۔
ہمیں بھی چاہئے کہ سَر پر عِمَامہ شریف بھی سجایا کریں اور نیکی کی دعوت بھی عام کرتے رہا کریں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ (پارہ:24، سورۂ حم السجدہ:33)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے
حضرت ابوذَرْ غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ صحابئ رسول ہیں، فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! میرے پاس مال نہیں ہے، میں صدقہ کیسے کِیَا کروں؟ فرمایا: تم نیکی کی دعوت دیا کرو، بُرائی سے منع کیا کرو...!! ([2])
سُبْحٰنَ اللہ ! مَعْلُوم ہوا؛ نیکی کی دعوت عام کرنا، بُرائیوں سے منع کرنا پسندیدہ عَمَل ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پسند فرماتے ہیں کہ آپ کے غُلام اپنی اِصْلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اِصْلاح میں بھی مَصْرُوف رہا کریں۔ اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے، کاش! ٭ ہم دَرْس دیا کریں٭علاقائی دورے میں شرکت کریں٭فجر کے لیے جگایا کریں ٭عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سَفَر کیا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خُوب خُوب