Book Name:Imamay Ki Barkatain
شریف باندھنے کی عادَت بنانی چاہئے۔
ایمان کا اظہار ہے سرکار کی الفت سرکار سے الفت کا ہے اظہار عِمَامہ
پیارے اسلامی بھائیو! شیطان عِمَامہ نہیں باندھتا، کون باندھتا ہے؟سردارِ مکہ، تاجدارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: رَاَيْتُ أكْثَرَ مَنْ رَاَيْتُ مِنَ المَلائِكَةِ مُعْتَمِّيْنَ یعنی میں نے اَکْثَر فرشتوں کو عِمَامہ باندھے ہی دیکھا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! مَعْلُوم ہوا؛ عِمَامہ باندھنا سُنّتِ انبیا بھی ہے، سُنّتِ مصطفےٰ بھی ہے اور ساتھ ہی ساتھ سُنّت ملائکہ بھی ہے۔ اَکْثَر فرشتے عِمَامہ باندھتے ہیں۔
کیا آپ کو مَعْلُوم ہے: آدمی فرشتوں کی ادائیں اپنائے، اللہ پاک کو یہ بات پسند ہے۔ جی ہاں! مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: بےشک اللہ پاک تمہیں فرشتوں کی طرح دیکھنا پسند فرماتا ہے۔([2])
باندھے ہوئے آئے تھے مددگار عِمَامہ
سُبْحٰنَ اللہ ! فرشتے عِمَامہ باندھتے ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: غزوۂ بدر و غزوۂ حُنَیْن میں جو فرشتے آئے تھے، انہوں نے عِمَامے باندھ رکھے تھے۔([3])
تھی بدر میں دستار فرشتوں کے سروں پر باندھے ہوئے آئے تھے مددگار عِمَامہ