Imamay Ki Barkatain

Book Name:Imamay Ki Barkatain

ہوتے ہیں، وہ ایسے مواقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، کام کچھ بڑھتا نہیں ہے، نماز تو پڑھنی ہی ہے، عِمَامہ شریف کا تاج سجا کر پڑھ لیں، اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! نیکیاں بڑھ جائیں گی۔

ایک مرتبہ امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی اسلامی بھائی کے ہاں تشریف لے گئے، وہاں آپ نے وُضُو کیا، وُضُو کے وقت ظاہِر ہے عِمَامہ شریف اُتارنا ہوتا ہے، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تو نَرْم، سَر سے چِپْکی ہوئی ٹوپی پر عِمَامہ سجانے کی عادت رہی ہے، ایسا عِمَامہ اُتاریں تو کھل جاتا ہے، یہ بھی امیر اہلسنت کی ادا رہی کہ ایک ایک پیچ کر کے عِمَامہ کھولتے۔ خیر! آپ نے وُضُو کیا اور نوافِل ادا فرمائے، اُس وقت آپ کو عِمَامہ باندھنا یاد نہ رہا۔ جب نفل پڑھ چکے، بعد میں خیال آیا کہ میں نے تو نماز عِمَامے کے بغیر ہی پڑھ لی ہے، لہٰذا زیادہ نیکیاں کمانے کی حِرْص میں آپ نے عِمَامہ شریف باندھا اور دوبارہ نفل ادا فرمائے۔

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ حِرْص کی بات ہے، ہمیں مال و دولت کی لالچ ہوتی ہے، عہدے اور مَنْصب کی لالچ ہوتی ہے، عزّت، شہرت کی بُھوک ہوتی ہے مگر جو اللہ  والے ہوتے ہیں، وہ نیکیوں کے حریص ہوتے ہیں۔ کاش! یہ حرص ہمیں بھی نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔

عِمَامہ شریف کی دُنیوی برکات

پیارے اسلامی بھائیو! عِمَامہ شریف باندھنے کے دُنیوی فائدے بھی ہیں ٭اَوَّل تو یہ کہ عِمَامہ شریف ظاہِری حُسْن کا ذریعہ ہے ٭ اسی طرح عِمَامہ شریف دُھوپ کی شِدَّت سے بچاتا ہے ٭سردِی سے مَحْفُوْظ رکھتا ہے ٭فِزْیَالَوْجِی (Physiology)کی ایک تحقیق کے مُطَابِق