Imamay Ki Barkatain

Book Name:Imamay Ki Barkatain

آلِہٖ وَسَلَّم کی عادَت شریف یہ تھی کہ سَفَر ہو یا حَضَر، گھر کے اندر ہوتے یا باہَر، نماز میں ہوتے یا عِلاوہ نماز ہر حالت میں سَرِ اَنْور پر عِمَامہ شریف جگمگاتا رہتا تھا۔([1])

تاج والے دیکھ کر تیرا عِمَامہ نُور کا        سَر جھکاتے ہیں اِلٰہی بول بالا نُور کا([2])

وضاحت:یا رسولَ اللہ  ِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !آپ کے عمامہ شریف کے آگے تو دُنیا کے بڑے بڑے سلطانوں کے سر جھک جاتے ہیں اور زبان حال سے کہتے ہیں کہ یاالٰہی اس سراپا نور کا بول بالا ہو۔

عشق والوں کے انداز نِرالے ہوتے ہیں، عاشقوں کے امام اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا عشق بھرا انداز دیکھئے! لکھتے ہیں:

پُشت پر ڈھلکا سَرِ اَنْوَر سے شملہ نُور کا دیکھیں موسیٰ طُور سے اُترا صحیفہ نُور کا([3])

وضاحت:یا رسولَ اللہ  ِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !آپ کی کمر پاک سے لٹکنے والے شملے کو اگر موسیٰ علیہ السَّلام دیکھ لیں تو ضرو ر یہ بات کہیں کہ یہ تو یوں لگ رہا ہے جیسے آسمان سے کوئی صحیفہ نازل ہو رہا ہے۔

عِمَامہ شریف بندھوایا

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عِمَامہ شریف سے کیسی محبّت تھی، روایت سنیے! جب پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خِدْمت میں مرض حاضِر تھا، یعنی ظاہِری زندگی مبارَک کے آخری اَیَّام میں مرض نے حاضِری دِی،


 

 



[1]...کشف الغمامہ عن سنیۃ العمامہ، صفحہ:14-15۔

[2]...حدائقِ بخشش، صفحہ:243۔

[3]... حدائقِ بخشش، صفحہ:243۔