Book Name:Imamay Ki Barkatain
اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے کتنی پیاری بات کہی، لکھتے ہیں:
پیچ کرتا ہے فدا ہونے کو لُمْعَہ نُور کا
گردِ سر پھرنے کو بنتا ہے عِمَامہ نُور کا([1])
وضاحت:نور کی روشنی نچھاور ہونے کے لیے سر کے گرد اِس طرح حلقہ بناتی ہے جیسے نوری عمامہ کو سر کے گردا گرد گھما کر باندھا جاتا ہے۔
اللہ پاک ہمیں عِمَامہ شریف باندھنے اور سفید عِمَامہ سجانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: دَرْس
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! آج کے اِس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی اُمّت کو نیک نمازی، سُنّتوں کا پابند بنانے کی کوشش میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام درسبھی ہے۔
مسجد، چوک، مارکیٹ خصوصاً گھر میں جہاں جہاں موقع ملے درس دینے کی کوشش کیجیے! دے نہ سکیں تو اِس میں شِرکت کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ٭عِلْمِ دِین سیکھنے کا موقع ملے گا ٭ مسجد درس میں شامل ہونے کی صورت میں اتنی دَیْر مسجد میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا ٭نیک صحبت میں بیٹھنا نصیب ہو گا ٭گھر سے ہی دَرْس میں شرکت کی نِیّت کر کے چلیں گے تو راہِ عِلْمِ دِین میں چلنے کا ثواب ملے گا ٭ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مخلوقات حتی کہ دریا کی