Imamay Ki Barkatain

Book Name:Imamay Ki Barkatain

فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر رات تقریبا 9بج کر 45 منٹ پر اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا جس میں امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں ٭شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں تفسیر نور العرفان سے 95 مدنی پھول (قسط: 6) رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجیے! ٭دنیا بھر میں ایک عجیب و غریب بیماری پھیلی ہوئی ہے، جسے کہتے ہیں بد شگونی لینا۔کبھی کالی بلی راستہ کاٹ دے تو دن خراب سمجھا جاتا ہے، کبھی نمبر 13 کو منحوس کہا جاتا ہے، تو کبھی چھینک، چھاؤں، یا مختلف آوازوں سے نحوست منسوب کر دی جاتی ہے۔اس بد شگونی کے حوالے سے مکتبۃُ المدینہ سے ایک بہترین کتاب  بنام: بد شگونی شائع کی گئی ہے۔ آپ یہ کتاب مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 75روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ فرمائیں، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

15 سو سالہ جشنِ ولادت کی دُھوم دَھام

پیارے اسلامی بھائیو!جھوم جائیے!نور والے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا