Book Name:Imamay Ki Barkatain
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
اللہ پاک کے سب سے آخری نبی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُولُوْا مِثْلَ مَا يَقُولُ، ثُمَّ صَلُّوْا عَلَيَّ؛ فَاِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًایعنی جب تم مؤذِّن کو اذان کہتے سُنو تو (اذان کا جواب دیتے ہوئے) ایسے ہی کہو، جیسے مؤذِّن کہتا ہے، پھر مجھ پر درودپڑھو! کیونکہ جو مجھ پر ایک بار درودِ پاک پڑھتا ہے، اللہ پاک اس پر 10 رحمتیں نازِل فرماتا ہے۔([1])
مایوس کیوں ہو عاصِیو! تم حوصَلہ رکھو رَب کی عطا سے انکا کرم ہے سبھی کے ساتھ
خطبہ، اذاں، نماز، عبادت کوئی سی ہو ذکرِ نبی ضرور ہے ہر بندگی کے ساتھ([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])