Imamay Ki Barkatain

Book Name:Imamay Ki Barkatain

عِمَامہ شریف کی برکت سے حرام مغز مَحْفُوْظ رہتا ہے، اعصابی نظام میں مضبوطی آتی ہے ٭عِمَامہ شریف فالج سے حفاظت کا ذریعہ ہے ٭عِمَامے کا شملہ ریڑھ کی ہڈّی کے وَرَم سے بچاتا ہے ٭عِمَامہ شریف باندھنا سَر دَرْد کے لیے بہت مفید ہے ٭عِمَامہ شریف کی برکت سے دائمی نزلہ نہیں ہوتا، ہو بھی جائے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں ٭حضرت رَبِیع رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں: عِمَامہ باندھنے سے عقل بڑھتی ہے ٭عِمَامہ باندھنے کی برکت سے لُو لگنے اور دماغی فالج سے حفاظت ہوتی ہے۔ ([1])

نفسیاتی امراض کا علاج

ایک ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کا بیان ہے کہ جب میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگری کے لیے بیرونِ ملک گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ نفسیاتی امراض سے بچانے کے لیے پگڑی (عِمَامہ ) نما ایک کپڑاسر پر باندھا جاتا تھا۔ میں نے دیکھا تو حیران ہو گیا کہ یہ تو وہی عِمَامہ شریف ہے کہ جسے سجانے کا ہمارے سیِّدِ عرب و عجمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حکم ارشاد فرمایا ہے۔ماہرین وہ عِمَامہ نما کپڑا اِس لیے باندھتے تھے کہ اس سے آدمی کے اندر مسائل حل کرنے کی قوت اور مصائب کے برداشت کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور آدمی بے شمار نفسیاتی امراض سے بچ جاتا ہے۔ ([2])

بیان کا خلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ عِمَامہ صِرْف ایک کپڑا نہیں تاجِ عزّت بھی ہے، مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّت بھی ہے، نیکیوں میں اضافے کا سبب بھی ہے، اُمّت کی ترقی و کامیابی کی ضمانت بھی ہے، شیطان کی مخالفت بھی ہے


 

 



[1]...عمامہ کے فضائل، صفحہ:379-388 ملتقطاً۔

[2]...عمامہ کے فضائل، صفحہ:390۔