Imamay Ki Barkatain

Book Name:Imamay Ki Barkatain

شریف میں ہے: 2رکعتیں جو عِمَامہ باندھ کر پڑھی جائیں، بغیر عِمَامہ کی 70 رکعتوں سے بہتر ہیں([1]) ٭ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: عِمَامہ باندھ کر پڑھی گئی نماز 10 ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔ ([2])

عِمَامے والے پر سلامتیاں

 حضرت سالِم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پوتَے ہیں، فرماتے ہیں: ایک دن میں اپنے والِدِ محترم حضرت عبد اللہ  بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا، آپ عِمَامہ شریف باندھ رہے تھے، جب باندھ چکے تو مجھ سے فرمایا: تم عِمَامے کو دوست رکھتے ہو؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں؟ فرمایا: اِسے دوست رکھو! عزّت پاؤ گے، شیطان تمہیں دیکھ کر پیٹھ پھیر لے گا، میں نے رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے سُنا: عِمَامے کے ساتھ ایک نماز بے عِمَامہ کی 25 نمازوں کے برابر ہے اور عِمَامے کے ساتھ ایک جمعہ بے عِمَامہ 70 جمعوں کے برابر ہے۔

حضرت عبد اللہ  بن عمر رَضِیَ اللہ  عنہما نے مزید فرمایا: بیٹا...!! عِمَامہ باندھ کہ فرشتے جمعہ کے دِن عِمَامے باندھ کر آتے اور سورج ڈوبنے تک عِمَامے والوں پر سلام بھیجتے رہتے ہیں۔([3])

امیر اہلسنت کی ایک ادا

اَلحمدُ لِلّٰہ ! کتنے زبردست فضائل ہیں، عِمَامہ باندھ کر پڑھی گئی نماز عِمَامے کے بغیر والی 70 نمازوں سے بہتر ہے۔ لہٰذا عِمَامہ شریف باندھ کر نماز پڑھیں۔ جو نیکیوں کے حریص


 

 



[1]... جامع صغیر،صفحہ: 273، حدیث:4468۔

[2]...مسند فردوس، جلد:، صفحہ:406، حدیث:3805۔

[3]... تاریخ دمشق، جلد:37، صفحہ:354-355ملتقطاً۔