Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

ملتا ہے۔

آئیے ! بطورِترغیبعلاقائی دورے “ کا ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

مسجد آباد  ہوگئی

                             کراچی کےایک اسلامی بھائی کا قافلہ پنجاب کےایک  شہرکی مسجد میں پہنچا ۔دروازے پر تا لالگا ہوا تھا ، دروازہ کھولاتو ہر چیز پر مٹی ہی مٹیتھی ، ایسا معلوم ہوتاتھا جیسےکافی عرصہ سےمسجد بندہو ، انہوں نےمل جُل کر صفائی کی ، نمازِعصرکے بعد علاقائی دورہ کےلئےکھیل کےمیدان ( Play Ground ) میں پہنچےاور کھیلنےمیں مشغول نوجوا نوں کونیکی کی دعوت دی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! کئی نوجوان اُسی وقت ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہوگئے ، مسجدمیں آکر ان کے ساتھ نماز پڑھنے اورسنّتوں بھرا بیان  سُننےکی سعادت حاصل کی ، انفرادی کوشش سےانہوں نے اُس مسجدکوآبادکرنے کی نِیَّت کرلی۔یہ منظردیکھ کروہاں موجود ایک بُزرگ رو کر کہنے لگے : اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! آج عاشقانِ رسول اور علاقائی دورےکی بَرَکت سے یہ مسجدآباد ہوگئی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

3-محنتی بن جائیے... !

 اے عاشقانِ رسول ! اِحْسَاسِ کمتری کا شِکار ہو جانے کی تیسری بَڑی وجہ خُوش فہمی ہے۔ اِحْسَاسِ کمتری کا شِکار ہونے والے اَکْثَر لوگ بہانے خَور ہوتے ہیں ، وہ چاہتے ہوئے یا نہ چاہتے ہوئے اپنی سُستی و کاہِلی کے سامنے اِحْسَاسِ کمتری کی آڑ لگا دیتے ہیں ، یعنی حقیقت میں یہ پُوری طرح محنت نہیں کر رہے ہوتے ، جب محنت نہیں کرتے تَو ظاہِر ہے انہیں