Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

کے نام تک معلوم نہیں ہیں ، یہ سب اللہ پاک کی نعمتیں ہی تو ہیں۔

ایک امیرشخص کی سب سے بڑی خواہش

 ایک بہت امیر شخص تھا ، اُس کی آنکھوں کے پَپوٹےیعنی آنکھ کو ڈھکنے والی کھال  کام کرنا چھوڑ گئی ، یہ خُودکار  ( Automatic )  نظام جو اللہ پاک نے ہمیں عطا فرمایا ہے ، ذرا کوئی تنکا اُڑ کر آنکھ کی طرف بڑھتا ہے آنکھ خود بخود بند ہو جاتی ہے۔

 اُس امیر شخص کو یہ مسئلہ ہوا کہ اُس کے پپوٹوں کے پٹھے کام کرناچھوڑ گئے اور اُس کے پپوٹوں کا یہ خُود کار نِظَام خراب ہو گیا یعنی وہ اپنی مرضی سے آنکھیں بند نہیں کر پاتا تھا ، دُنیا کا امیر ترین آدمی تھا ، لاکھوں کروڑوں روپے عِلاج پر خرچ کئے مگر شِفَا نہ ملی۔ ایک مرتبہ کسی نے اُس امیر شخص سے پوچھا : جناب ! آپ کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے ؟ اُس نے ٹھنڈی آہ بھر کر کہا : کاش ! میں اپنی آنکھیں اپنی مرضی سے کھول سکوں۔

غور فرمائیے ! یہ اللہ پاک کی کتنی بڑی نعمت ہے جو ہمیں مفت میں ملی ہوئی ہے۔ ہمارے ہاں اَلمیہ یہ ہے کہ ہم لوگ اپنی مَحْرُومیوں کو تَوجُّہ میں رکھتے ہیں مگر اللہ پاک کی دِی ہوئی نعمتوں کو تَوَجُّہ میں نہیں رکھتے۔

حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہَا  کا حکمت بھرا کلام

حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہَا  مشہور وَلِیَّہ ہیں ، بڑی نیک ، عِبَادت گزار تھیں ، حضرت محمد بن عَمْرو رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہَا  کے گھر مبارک کا کُل ساز و سامان 6 چیزیں تھیں :  ( 1 ) : ایک چٹائی  ( 2 ) : ایک مٹکا  ( 3 ) : ایک پیالہ اور  ( 4 ) : ایک موٹا اُونی کپڑا تھا ، اسی پر آپ نماز پڑھا کرتیں اور اسی پر آرام فرماتی تھیں  ( 5-6 ) : تقریباً 2