Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

کمتری : یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔

حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی دُنیا سے بےرغبتی

شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا :  حضرت عیسیٰ  رُوْح اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس ایک پیالہ تھا ، آپ نے وہ پیالہ بھی ڈال دِیا  ( یعنی اپنے پاس نہ رکھا )  کہ یہ بھی دُنیا کا مال ہے ، مجھے یہ نہیں چاہئے ، میں ہاتھ سے پانی پِی لُوں گا۔ ( [1] )

یعنی دُوسروں کا مال دیکھ کر خُود صاحبِ مال بننے کے خواب دیکھنے کے بجائے جو تھوڑا سا مال  ( یعنی پیالہ )  تھا ، وہ بھی آپ نے اپنے پاس نہیں رکھا۔ اسی طرح اور بھی بہت سارے بزرگوں کے واقعات ہیں کہ وہ اپنے پاس کچھ بھی نہیں رکھتے تھے ، جو آتا تھا تقسیم فرما دیتے تھے۔ خُود میرے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اپنے لئے دوسرے وقت کے لئے بچا کر نہیں رکھتے تھے۔  اسی طرح بہت سارے اَوْلیائے کرام کے واقعات ہیں کہ ایک وقت کا کھا لیا ، اب جو بچا وہ صدقہ خیرات کر دیا ، دوسرے وقت کا کھانا ملنے کا کوئی ظاہِری سبب نہیں ہوتا تھا ، یہ اللہ پاک کے نیک بندے تَوَکُّل کرتے تھے ، اللہ پاک پر بھروسہ کرتے تھے ، اگر آدمی نے نقل کرنی ہے تو ایسے لوگوں کی کرے۔ کاش ! ان نیک لوگوں کے قدموں کی دُھول ہمیں مل جائے ، ہمارا بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں کوئی مقام ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔ 

اِحْسَاسِ کمتری سے بچنے کے 3 طریقے

 اے عاشقانِ رسول ! عِلْمِ نفسیات کے ماہِرین کے مُطَابق اِحْسَاسِ کمتری خُود کوئی چیز نہیں ہے ، یہ محض ایک اِحْسَاس ہے۔ جو شخص اِحْسَاسِ کمتری کا شِکار ہوتا ہے ، وہ اَصْل میں


 

 



[1]...قُوت القلوب مترجم ، جلد : 1 ، صفحہ : 22۔