Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj
سُنّتوں کے مطابق زندگی گُزارنے کا ذہن دینا ہے۔ یہ شعبہ کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ مَراسِم قائم کرکے انہیں تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں سے رُوشناس کرواتا ہے۔ نیز تعلیمی اداروں میں ” نیک اعمال “ کا سِلسلہ جاری کرتا اور ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان قائم کرکے اُن مُسْتَقْبِل کے مِعماروں کی دینی و اَخلاقی تربیّت کی ہر ممکن کوش کرتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اب تک بے شُمار بے عمل طَلَبہ ، گناہوں سے تائب ہوکر نمازی اور سنّتوں کے عادی بن چکے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شکر کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : ( 1 ) فرمایا : اللہ پاک کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا