Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘(۴) ( پارہ30 ، سورۂ وَالتِّیْن : 4 )
ترجَمۂ کنزُ العرفان : بیشک یقینا ہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا۔
تفسیر صِراطُ الجنان میں اس آیت کے تحت فرمایا گیا : اللہ پاک نے انجیر ، زیتون ، طُورِ سینا اور شہرِ مکہ کی قسم ذکر کر کے فرمایاکہ بیشک ہم نے آدمی کو سب سے اچھی شکل وصورت میں پیدا کیا ، اس کے اعضاء میں مناسبت رکھی ، اسے جانوروں کی طرح جھکا ہوا نہیں بلکہ سیدھی قامت والا بنایا ، اسے جانوروں کی طرح منہ سے پکڑ کر نہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے پکڑ کر کھانے والا بنایااور اسے علم ، فہم ، عقل ، تمیز اور باتیں کرنے کی صلاحیت سے مُزَیّن کیا۔ ( [1] )
اللہ پاک کی معرفت حاصل کرنے کا ذریعہ
پیارے اسلامی بھائیو ! اگر انسان اللہ پاک کی دیگر مخلوقات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تخلیق میں غور کرے تو اس پر روزِ روشن کی طرح واضح ہو جائے گا کہ اللہ پاک نے اسے حُسنِ صوری ( ظاہری شکل و صورت ) اور حُسنِ معنوی ( باطنی خوبیاں جیسے حسن اخلاق وغیرہ ) کی کیسی کیسی عظیم نعمتیں عطا کی ہیں ، اور اس چیز میں جتنا زیادہ غور کیا جائے اتنی ہی زیادہ اللہ پاک کی عظمت اور قدرت کی معرفت حاصل ہوتی جائے گی ، اور بندہ اس عظیم نعمت کو بہت اچھی طرح سمجھ جائے گا۔ ( [2] )
پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک انداز
حضرت عبد اللہ بِن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بہت بلند رُتبہ صحابی ہیں ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی