Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj
سبب بھی بَن جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ اللہ پاک کی رِضا پر راضِی رہیں ، شُکر گزار بندے بنیں ، اللہ پاک نےجو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ، اُن پر تَوَجُّہ رکھیں ، اگر ہم اپنی مَحْرُومیوں کو سوچنے بیٹھیں گے تو نقصان میں پڑ جائیں گے ، ہمیشہ اللہ پاک کی دِی ہوئی نعمتوں کو سوچیں ، اُن کاشکر ادا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نیکیاں بھی ملیں گی اللہ پاک نے چاہا تو نعمتوں میں اِضافہ ہی ہو گا ، اس کے ساتھ ہم اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں ، زِندگی کا ایک واضِح مقصد بنائیں اور اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر پُوری محنت کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! کامیابی نصیب ہو گی اور اِحْسَاسِ کمتری سے نجات مل ہی جائے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قوموں کی تقدیر نوجوان نسل کی تربیّت پر مُنْحَصِر ہوا کرتی ہے۔ ترقّی و تَنَزُّل کی سینکڑوں داستانیں اس بات کی گواہ ہیں کہ زمانے کی باگ ڈور ، اسی قوم کے ہاتھ رہی ، جس کی جواں نسلیں اعلیٰ کردار و اَطوار کی حامل تھیں اور جن اقوام کی نوجوان نسلیں لَہْو و لَعِب ، کھیل کود میں مگن رہیں ، وہ پستیوں میں گم ہوگئیں۔ آج ہماری حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے ، نماری نوجوان نسل بھی تَنَزُّلی کا شکار نظر آتی ہے ، کیونکہ ہماری تعلیمی مِعیار ، اداروں کی حالت اور نِظامِ تعلیم و تربیّت انتہائی قابلِ رحم ہے تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز اور مختلف تعلیمی اداروں سے منسلک لوگوں میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے شعبہ تعلیم کا قِیام عمل میں لایا گیا ، جس کا بُنیادی مقصد مذکورہ اِداروں سے وابستہ لوگوں کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے