Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

اور فرمایا : ہمارے بار بار  بُلانے پر آپ نہیں آئے ؟ علامہ تفتازانی نے عاجزی کے ساتھ عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ یاد فرما رہے ہیں ؟ آپ تو میری کُند ذِہنی کو جانتے ہیں ، یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں آپ کی پاک بارگاہ میں شِفَا کا طلب گار ہوں۔ عَلَّامہ تفتازانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی فریاد سُن کر دریائے رحمت جوش میں آیا ، نبی رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اپنا مُنہ کھولو ! عَلَّامہ تفتازانی نے مُنْہ کھولا تو سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اپنا لُعاب مبارک آپ کے منہ میں ڈال دیا اور دُعا بھی فرمائی۔ 

دُوسرے دِن جب عَلَّامہ تفتازانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کلاس میں پہنچے تو آپ نے دورانِ سبق استادصاحب سے کچھ علمی سُوالات کئے ،  آپ کے باریک اور علمی سُوالات سُن کر اُستاد صاحب قاضِی شیرازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : اے مَسْعُود ! آج تم وہ نہیں ہو ، جو کل تھے۔  بتاؤ !  ماجرا کیا ہے ؟ عَلَّامہ تفتازانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے استاد کو سارا واقعہ سُنایا تو استاد محترمرَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اشکبار ہو گئے۔ ( [1] )

محنت کرنے والے خُوش بختوں پر بعض دفعہ ایسی کرم نوازیاں بھی ہو جاتی ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو محنت کرنے والا بنائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

بیان کا خُلاصہ

خلاصۂ کلام یہ  ہےکہ اِحْسَاسِ کمتری نقصان دِہ مرض ہے جو ترقی اور کامیابی کی راہ میں رُکاوٹ بنتا ہے اور بعض دفعہ مایُوسی اور حَسَد جیسی ہلاکت میں ڈالنے والی باطنی بیماریوں کا


 

 



[1]...حافظہ کیسے مضبوط ہو ؟ ، صفحہ : 119-121۔