Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj
شَخْص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا میں بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [2] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! آج بیان کا موضوع ہے : اِحْسَاسِ کمتری۔ * اِحْسَاسِ کمتری کیا ہے ؟ * اس کے نقصانات کیا ہیں ؟ * اِحْسَاسِ کمتری سے بچنا کیسے ممکن ہے ؟ * دِینِ اسلام اس بارے میں ہماری کیا راہنمائی کرتا ہے ؟ آج ہم اس تعلق سے معلومات حاصِل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اِحْسَاسِ کمتری ایک نفسیاتی مرض ( یعنی ذہنی بیماری ) ہے ، انگلش میں اسے Infiriority Complex ( اِنْ فِی رَورِٹی کمپلیکس ) کہا جاتا ہے۔Complex ( کمپلیکس ) کا معنی ہے :