Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

3 یا ان 3 میں سے کسی ایک نفسیاتی مَرض کا شِکار ہوتا ہے ، اس لئے وہ اِحْسَاسِ کمتری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ وہ 3 نفسیاتی اَمْراض یہ ہیں :  ( 1 ) : ناشُکری  ( 2 ) : Aimlessness  ( یعنی زِندگی کا کوئی واضِح مقصد نہ ہونا )   ( 3 ) : خُوش فہمی۔

1-شکر گزار بن جائیے... !

جو لوگ اِحْسَاسِ مَحْرُومی کا شِکار ہوتے ہیں ، وہ کسی نہ کسی حد تک اپنے آپ سے بدگماں ہوتے ہیں ، انہیں لگتا ہے کہ مجھے تو کچھ مِلا ہی نہیں ہے ، میری قسمت میں تو بَس مَحْرُومیاں ہی مَحْرُومیاں ہیں ، حالانکہ ایسا ہوتا نہیں ہے ، اللہ پاک نے ہر ایک کو نعمتوں سے نوازا ہے ، دُنیا میں کوئی ایک انسان بھی ایسا نہیں ہے جسے بےشُمار نعمتیں نہ ملی ہوں ، بالفرض اگر کوئی اندھا ہو ، لنگڑا ہو ، گونگا ہو ، غریب ہو ، فقیر ہو ، ان مَحْرُومیوں کے باوُجُود بھی اُس کے پاس کروڑوں مالیّت کی نعمتیں ہر وقت موجود ہوتی ہیں ، اللہ  پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ       ( پارہ : 14 ، سورۂ نحل : 18 )

ترجمہ کنز العرفان : اوراگر تم اللہ کی نعمتیں گِنو تو انہیں شمار نہیں کر سکو گے۔

اس آیتِ کریمہ پر ذرا ٹھنڈے دِل سے غور فرمائیے ! یہ واقعی حقیقت ہے ، اللہ پاک نے ہم سب کو اتنی نعمتیں عطا فرمائی ہوئی ہیں کہ ہم چاہتے ہوئے بھی ان کی گنتی کر ہی نہیں سکتے ، ہاتھ اللہ پاک کی نعمت ، کان اللہ پاک کی نعمت ، پاؤں اللہ پاک کی نعمت ، سَر اللہ پاک کی نعمت ، دِماغ اللہ پاک کی نعمت ، جسم کے اندر کا نظام؛ دِل ، جگر ، پھیپھڑے ، مِعْدہ ، آنتیں ، یہ سب اللہ پاک کی نعمتیں ہی تو ہیں ، ان سب نعمتوں کی گنتی کرنا تو بہت دُور کی بات ہے ، ہمیں بعض اَوْقات ان نعمتوں کے نام بھی معلوم نہیں ہوتے ، جی ہاں ! ہمارے جسم کے اندرونی نِظام میں کتنے اَعْضا ایسے ہیں ، جنہیں ہم استعمال تو کر رہے ہیں مگر ہمیں ان