Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

Book Name:Ehsaas e Kamtri Ki Chand Wajohat Aur Ilaj

سے مشہور ہوئے اور عِلْمِ و عَمَل میں بلند رُتبہ حاصِل کیا۔ مُحَدِّثِ اعظم پاکستان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مزار مبارک پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہے۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو !  مَعْلُوم ہوا؛ جس کی جیسی فطرت ہے ، اسے ویسے ہی اَسْباب مُیَسَّر آجاتے ہیں ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ  ( Comparison )  نہ کریں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں ، اس دُنیا میں اپنی جُدا اَہمیت کو سمجھیں  اور اُسی کے مُطَابق آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اگر ہم خُود کو پہچان لیں ، اپنی صلاحیتوں کو سمجھ لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! احساسِ کمتری سے بچ جائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! نیکیوں کی حرص پیدا کرنے ، گناہوں سے بچنے ، شکر کی عادت بنانے ، نیک و جائز کام میں کوشش کا جذبہ پانے ، عبادتِ اِلٰہی کاشوق اپنے دل میں بیدار کرنے ، نیکیوں پر استقامت اوروالدین کی اطاعت  کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقان ِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب خوب حصہ لیجئے۔12دینی کاموں سے ہفتہ وارایک دینی کام  علاقائی  دورہ بھی ہے۔اس دینی کام کے بے شمار فائدے ہیں ، مثلاً ”  علاقائی دورے “ کی بَرَکت سے مسجد آباد رہتی ہے ، علاقے میں خوب دینی کام پھیلتاہے ، نئے نئے اسلامی بھائی دینی ماحول  کےقریب آتےہیں ، علاقائی دورے “ کی بَرَکت سےبےنمازیوں کونمازی بنانےکی سعادت نصیب ہو سکتی ہے۔ا میرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  دُعاؤں سےحصہ ملتاہے۔نیکی کی دعوت دینےکا موقع


 

 



[1]...حیاتِ مُحدِّث اعظم ، صفحہ : 33-34۔