Book Name:Surah Fatiha
مَن میں کتنے ہزار اجزا ہوتے ؟ اس کا حساب لگایا جائے تو یہ تقریباً 25 لاکھ جلدیں بنتی ہیں۔ یہ فقط سورۂ فاتحہ کی تفسیر ہے ، پھر باقی کلام عظیم کی کیا گنتی... ! ! ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! نیکیوں کا جذبہ پانے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ نیک اعمال پر عمل اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ میں سے ایک نیک عمل نمبر 10 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کانوں کو گناہوں یعنی غیبت ، گانے باجوں ، بری اور گندی باتوں ، موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سننے سے بچایا ؟ یہ ایسا نیک عمل ہے کہ اس پر اگر ہم عمل کرنے والے بن جائیں تو بہت سے گناہوں سے بچ جائیں گے۔اللہ پاک ہمیں نیک اعمال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
سورۂ فاتحہ کا ایک مرکزی مضمون
اے عاشقانِ رسول ! حق تو یہی ہے کہ سورۂ فاتحہ کے تمام عُلوم کو سمجھنا ، انہیں بیان کر سکنا ہم جیسوں کے بَس کی بات نہیں ہے۔ البتہ عُلَمائے کرام نے خُوب غور و فِکْر کر کے ، قرآن و حدیث اور عِلْمِ دین کی بڑی بڑی کتابوں کو سامنے رکھتے ہوئے سورۂ فاتحہ کا ایک