Book Name:Surah Fatiha
بندہ ہوں ، اللہ میرا رَبّ ہے ، میں ہر لمحہ اپنے رَبّ کا محتاج ہوں اور وہ مجھے دیکھ رہا ہے۔
اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : اِحْفَظِ اللہ یَحْفَظُکَ تم اللہ کو نگاہ میں رکھو ، اللہ تمہاری حفاظت فرمائے گا۔ اِحْفَظِ اللہ تَجِدْہُ تُجَاہَکَ اللہ پاک کو نگاہ میں رکھو ، تم اسے اپنے سامنے پاؤ گے۔ ( [1] )
حضرت علّامہ مُلّا علی قاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں لکھتے ہیں : یعنی جس چیز کا اللہ پاک نے حکم دیا ہے ، اس پر عَمَل کرو ، جس سے منع کیا ہے ، اس سے باز رہو تو اللہ پاک دُنیا میں مصیبتوں اور پریشانیوں سے ، آخرت میں عذاب سے تمہاری حفاظت فرمائے گا۔ مزید فرماتے ہیں : جو اللہ پاک کا ہو جاتا ہے ، اللہ پاک اُس کا ہو جاتا ہے۔ ( [2] )
اللہ پاک ہم سب کو نیکی کی ہدایت نصیب فرمائے ، کاش ! ہمارا دِل ہر وقت اللہ پاک کی طرف مُتَوَجِّہ رہے ، ہر وقت اللہ پاک کی یاد سے دِل آباد رہے اور ہم اسی طرح پیاری پیاری یاد کے ساتھ زِندگی گزارتے چلے جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت زید بن ثابت رَضِیَ اللہ عنہ سے مَرْوِی ہے کہ پیارے آقا ، دوجہاں کے داتا