Surah Fatiha

Book Name:Surah Fatiha

سورہ  فاتحہ کے اَفْضَل سورت ہونے کا معنیٰ

اے عاشقانِ رسول ! بیان کی گئی 2احادیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سورۂ فاتحہ قرآنِ کریم کی اَفْضَل ترین سُورت ہے۔ یہاں یہ بات اچھی طرح یاد رکھئے کہ پُورے کا پُورا قرآن اللہ پاک کا کلام ہے ، اس حیثیت سے پُورا قرآن ہی فضیلت والا ہے۔ جب یہ کہا جاتا ہے کہ فُلاں سُورت یا فُلاں آیت زیادہ فضیلت والی ہے تو اس کے 2 معنیٰ ہوتے ہیں :  ( 1 ) : یہ کہ اس سُورت  ( مثلاً سورۂ فاتحہ )  کو پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے ( 2 ) : دوسرا یہ کہ اس سورت کے مضامین دوسری سُورتوں کی نسبت زیادہ اعلیٰ ہیں مثال کے طور پر سورۂ لَہب میں ابولہب  غیر مسلم کا تذکرہ ہے اور سورۂ اِخْلاص میں اللہ پاک کی وحدانیت کا بیان ہے ، عام سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ ابولہب  غیر مسلم کا ذِکْر کرنے اور اللہ پاک کی وحدانیت کا بیان کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے ، ویسے سورۂ لَہب بھی اللہ پاک کا کلام ہے ، سورۂ اِخْلاص بھی اللہ پاک کا کلام ہے ، اس حیثیت سے دونوں برابر ہیں مگر مضامین کے اعتبار سے دونوں میں فرق ہے۔ اسی طرح اپنے مضامین کے اعتبار سے سورۂ فاتحہ قرآنِ کریم کی باقی تمام سُورتوں سے زیادہ فضیلت والی ہے۔ ( [1] )  

سورہ  فاتحہ اَفْضَل ترین سُورت ہے

صحابئ رسول حضرت ابوزید  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ رات کا وقت تھا ، میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ مدینۂ منورہ کی ایک گلی سے گزر رہا تھا ، اچانک ایک گھر سے آواز آئی ، ایک صحابی  رَضِیَ اللہ عنہ تہجد کی نماز میں سورۂ فاتحہ کی تلاوت کر


 

 



[1]...تفسیر الفاتحۃ لابن رجب، صفحہ:38۔