Surah Fatiha

Book Name:Surah Fatiha

سورۃ الفاتحہ کے مضامین کا بیان

پیارے اسلامی بھائیو ! سورۂ فاتحہ وہ عظیم سورت ہے کہ اس کی صرف 7 آیات میں پُورے قرآنِ کریم کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے بلکہ حدیثِ پاک میں ہے : جس نے سورۂ فاتحہ کی تِلاوت کی وہ ایسے کہ جیسے اُس نے تورات ، زبور ، انجیل اور قرآنِ پاک  ( یعنی چاروں بڑی آسمانی کتابوں )  کی تلاوت کی۔ ( [1] )  

امام حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے : اللہ پاک نے 104 صحیفے نازِل فرمائے ، ان 104 صحیفوں کے مضامین 4 بڑی آسمانی کتابوں  تورات ، زبور ، انجیل اور قرآنِ کریم میں بیان فرما دئیے ، پھر تورات ، زبور اور انجیل کے سارے عُلُوم قرآنِ مجید میں بیان فرما دئیے اور پُورے قرآنِ مجید کے تمام عُلوم  سورۂ فاتحہ میں جمع فرما دئیے ، پَس جس نے سورۂ فاتحہ کی تفسیر کو سمجھ لیا ، اس نے گویا تمام آسمانی کتابوں کی تفسیر پڑھ لی۔  ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ کیجئے ! سورۂ فاتحہ کیسی جامع سُورت ہے ، ان 7 مختصر آیات میں کتنے عُلُوم کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اسی لئے تَو مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت علی المرتضیٰ  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : اگر میں چاہوں تو سورۂ فاتحہ کی تفسیر سے 70 اونٹ بھر دوں۔ ( [3] )  

سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک اونٹ کتنے مَن بوجھ اٹھاتا ہے اور ہر


 

 



[1]... تفسیر در منثور، پارہ:1، سورۂ فاتحہ، جلد:1، صفحہ:16۔

[2]...شُعَبُ الایمان، باب فی تعظیم القرآن، جلد:2، صفحہ:451، حدیث:2371۔

[3]...قُوتُ القلوب، جلد:1، صفحہ:92۔