Book Name:Surah Fatiha
بتائے جاتے ہیں۔
سورہ فاتحہ میں ہر مسئلے کا حل ہے
اے عاشقانِ رسول ! سورۂ فاتحہ میں صِرْف جسمانی بیماریوں کے لئے ہی عِلاج نہیں بلکہ اس میں ہر مسئلے کا حل ہے۔ حضرت عطاء رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جسے کوئی حاجت ہو ، وہ سورۂ فاتحہ کی تِلاوت کرے ، اس کی برکت سے حاجت پُوری ہو جائے گی۔ ( [1] ) عُلما فرماتے ہیں : 100 مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر جو بھی دُعا کی جائے ، قبول ہوتی ہے۔
سُبْحٰن اللہ ! کیسا آسان حل ہے... ! کوئی مشکل ہو ، پریشانی ہو ، تنگ دستی ہو ، کوئی پریشانی آجائے ، کوئی حاجت درپیش ہو ، سورۂ فاتحہ پڑھئے ، دُعائیں مانگئے ! اِنْ شَاءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم ! اللہ پاک کرم فرمائے گا اور مشکل ، پریشانی ، تنگ دستی دور ہو گی۔
صحابئ رسول حضرت عمران بن حُصَین رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس گھر میں سورۂ فاتحہ اور آیۃُ الکرسی پڑھی جائے ، اس گھر میں اُس دِن کسی جِنّ یا کسی انسان کی بُری نظر نہیں آئے گی۔ ( [2] )
سورہ فاتحہ 1 تہائی قرآن کے برابر ہے
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے ، اللہ پاک کے رسول ، رسولِ