Book Name:Surah Fatiha
صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے : اِنَّ اللہ یُحِبُّ اَنْ یُّقْرَءَ الْقُرآنُ کَمَا اُنْزِلَبے شک اللہ پاک پسند فرماتا ہے کہ قرآن کو اسی طرح پڑھا جائے جیسے اسے نازل کیا گیا۔ ( [1] ) ایک مقام پر ارشاد فرمایا : اِقْرَءُواالْقُرْاٰنَ بِلُحُوْنِ الْعَرَبِقرآن کو عرب کے لب و لہجے میں پڑھو۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی قرآن کی تعلیم کو دنیا میں عام کرنے اور نیکی کی دھوم مچانے کیلئے 80 سے زائد شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے ان میں سے ایک شعبہ ” فیضان آن لائن اکیڈمی “ بھی ہے۔19ربیع الاوّل1433ھ مطابق 2012 ء میں بچوں کے لیے اور شوال 1434ھ میں بچیوں کے لیے مدرسۃ بنام ” فیضان آن لائن اکیڈمی “ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اِس شعبے کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں اور بچوں کو نہ صرف دُرُست مَخارج کے ساتھ ناظرہ و حفظِ قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ انہیں ایک باعمل مسلمان بنانے کے لیے بنیادی اخلاقی تربیت بھی دی جاتی ہے۔نیز معلم کورس بھی کروایا جاتا ہے جس کے ذریعے تجوید پڑھانے کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے ساتھ ہی ساتھ جو کوئی اپنی منزل کی دُہرائی کرنا چاہیں تو اُنہیں اُنکی مرضی کے وقت میں یہ سہولت بھی دی جاتی ہے۔فیضان آن لائن میں کم و بیش 78 ممالک کے21992 ( اکیس ہزار نوسو بانوے ) سے زائد طلبہ وطالبات پڑھ رہے ہیں اور اب تک تعلیِم قرآن حفظ یا ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعدادکم و بیش 31000 ( اکتیس ہزار ) ہے۔