Surah Fatiha

Book Name:Surah Fatiha

پڑھنے کی یہ فضیلت ہے کہ ہر ہر حرف پر 10 نیکیاں بھی ملتی ہے اور اس کے علاوہ خصوصی ثواب بھی عطا کیا جاتا ہے۔ ( [1] )

سورہ فاتحہ سورتِ رحمت ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! حکیم الاُمَّت مفتی احمد یارخان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : سورۂ فاتحہ بالکل رحمت کی سورت ہے ، اسی لئے اس میں اللہ پاک کے قہر و غضب اور دوزخ کے عذاب وغیرہ کا ذِکْر نہیں ہے۔ ( [2] )  بلکہ اس سورت میں وہ حروف بھی نہیں آئے جو جہنّم وغیرہ کے شروع میں آتے ہیں ، چنانچہ سورۂ فاتحہ میں 7 حروف نہیں ہیں :  ( 1 ) : ث  ( 2 ) : جیم  ( 3 ) : خا  ( 4 ) : زا  ( 5 ) : شین  ( 6 ) : ظا  ( 7 ) : فا۔

 ( 1 ) : ثا؛ ثبور کا پہلا حرف ہے اور ثبور جہنّم کا ایک نام ہے ( 2 ) : جیم؛ جَحیم کا پہلا حرف ہے ، یہ بھی جہنّم کا ایک نام ہے ( 3 ) : خا؛ خَزْی کا پہلا حرف ہے ، اس کا معنی ہے : رسوائی۔  ( 4 ) : زا؛ زَفِیْر اور زَقُّوم کا پہلا حرف ہے ،  زَفِیْر دوزخیوں کی آواز ہے اور زَقُّوم  ( یعنی تھوہر )  دوزخیوں کی غذا ہے  ( 5 ) : شین؛ شہیق کا پہلا حرف ہے ، اس کا معنی ہے : جہنمیوں کی آواز  ( 6 ) : ظا؛ ظلم کا پہلا حرف ہے اور  ( 7 ) : فا؛ فراق کا پہلا حرف ہے اور فراق کا معنی ہے : دُوری۔

امام فخر الدِّین رازی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جہنّم کے 7 دروازے ہیں اور سورۂ فاتحہ میں عذاب پر دلالت کرنے والے 7 حروف ذِکْر نہیں کئے گئے ، یہ اس طرف اشارہ ہے کہ جو بندہ سورۂ فاتحہ پڑھے ، دِل سے اس پر ایمان رکھے ، اس کے حقائق کو پہچانے وہ جہنّم کے


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح، جلد:3، صفحہ:232خلاصۃً۔

[2]...تفسیرِ نعیمی، پارہ:1، سورۂ فاتحہ، جلد:1، صفحہ:62۔