Book Name:Surah Fatiha
وَقت تک نہیں مرے گا ، جب تک جَنَّت میں اپنا مَقام نہ دیکھ لے۔
( الترغیب والترھیب ، کتاب الذکر والدعاء ، الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی ، ۲ / ۳۲۶ ، حدیث : ۲۵۹۰ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاًنیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * بااَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قرآنِ کریم کی اَفْضَل ترین سُورت
حضرت ابوسعید بن مُعَلّٰی رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں ، آپ فرماتے ہیں : ایک روز میں نماز پڑھ رہا تھا ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم میرے قریب سے گزرے ، آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے آواز دی ، میں چونکہ نماز پڑھ رہا تھا ، لہٰذا فوراً حاضِر نہ ہوسکا ، جلدی سے نماز مکمل کی ، پھر بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا ، اس پر سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تمہیں کس چیز نے میرے پاس آنے سے روکا ؟ میں