Surah Fatiha

Book Name:Surah Fatiha

سورہ  فاتحہ عرش کے نیچے ایک خزانے سے ہے

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، امیر المؤمنین حضرت علی المرتضی  رَضِیَ اللہ عنہ سے سورۂ فاتحہ کے متعلق سوال ہوا تو فرمایا : مجھے رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے بتایا کہ سورۂ فاتحہ عرش کے نیچے ایک خزانے سے نازِل کی گئی۔ ( [1] )  

سلطانُ المفسرین حضرت عبد اللہ بن عبّاس    رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں : ایک روز رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تشریف فرما تھے ، حضرت جبریلِ امین عَلَیہ السَّلام بھی حاضِر خِدْمت تھے ، اچانک آسمان کی طرف سے ایک آواز آئی ، حضرت جبریلِ امین عَلَیہ السَّلام نے آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اور عرض کیا : یارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم یہ ایک فرشتہ ہے جو آج سے پہلے کبھی زمین پر نہیں آیا۔

اس فرشتے نے بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہو کر سلام عرض کیا ، پھر کہا : یارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کو 2 نوروں کی خوشخبری ہے ، آپ سے پہلے کسی نبی عَلَیہ السَّلام  کو یہ 2 نور عطا نہیں کئے گئے  ( 1 ) : ان میں سے ایک نور سورۂ فاتحہ ہے  ( 2 ) : اور دوسرا نور سورۂ بقرہ کی آخری آیات ہیں ، جو شخص ان  ( سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی آخری آیات )  کی تلاوت کرے ، اسے ہر ہر حرف پر خصوصی ثواب دیا جائے گا۔  ( [2] )

حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : قرآنِ کریم کو جہاں سے بھی پڑھا جائے ، ہر حرف پر 10 نیکیاں ملتی ہیں لیکن سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی آیات کو


 

 



[1]... تفسیر در منثور، پارہ:1، سورۂ فاتحہ، جلد:1، صفحہ:16۔

[2]...مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، باب فضل الفاتحۃ، صفحہ:290، حدیث:806۔