Book Name:Surah Fatiha
اَہْلِ خانہ میں سے کوئی بیمار ہو جاتا تو آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم قرآنِ مجید کی آخری2 سورتیں ( سورۂ فلق اور سورۂ وَالنّاس ) پڑھ کر دَم کیا کرتے تھے۔ ( [1] )
ایک مرتبہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں مرض حاضِر ہوا تو حضرت جبریلِ امین عَلَیہ السَّلام نے چند کلمات پڑھ کر آپ کو دَم کیا۔ ( [2] )
سُبْحٰن اللہ ! معلوم ہوا؛ قرآنی آیات اور مُقَدَّس کلمات پڑھ کر دَم کرنا ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بھی سُنّت ہے ، صحابۂ کرام عَلَیہمُ الرِّضْوَان کی بھی سُنّت ہے اور فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین عَلَیہ السَّلام کی بھی سُنّت ہے۔ ہاں ! بعض حدیثوں میں تعویذات پہننے سے منع کیا گیا ہے ، اس سے مراد وہ تعویذات ہیں جو ناجائِز الفاظ پر مشتمل ہوں جو زمانۂ جاہلیت میں کئے جاتے تھے۔ اس کے عِلاوہ قرآنی آیات ، مُقَدَّس الفاظ ، اللہ پاک کے مبارک ناموں اور مختلف دُعاؤں کے ذریعے دَم کرنا ، کاغذ پر لکھ کر یا لکھوا کر گلے میں ڈالنا بالکل جائِز ہے۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! پُورے کا پُورا قرآن بالخصوص سورۂ فاتحہ میں ہر مرض کی شِفَا ہے۔ ہم ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں ، حکیموں ، طبیبوں سے عِلاج کرواتے ہیں ، اگر اس میں کوئی خِلافِ شرع بات نہ ہو تو یہ عِلاج کروانا بالکل جائِز ہے۔ البتہ ہمیں رُوحانی عِلاج کا