Surah Fatiha

Book Name:Surah Fatiha

بھی ذِہن بنانا چاہئے۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مخلوق کی حمد سے پہلے اللہ پاک نے خُود اپنی حمد فرمائی ، اس حمد کے ذریعے عِلاج کیا کرو ! صحابۂ کرام عَلَیہمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا : یارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! وہ کون سی حمد ہے ؟ فرمایا : سورۂ فاتحہ اور سورۂ اِخلاص۔ پھر فرمایا : فَمَنْ لَمْ یَشْفِہِ الْقُرْآنُ فَلَا شَفَاہُ اللہ یعنی جسے قرآن سے بھی شفا نہ ملے ، اسے اللہ پاک شفا نہیں دیتا۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! دیکھئے ! قرآنِ کریم بالخصوص سورۂ فاتحہ کے ذریعے علاج کروانے سے متعلق کیسی واضِح حدیثِ پاک ہے۔ ہمیں ذِہن بنانا چاہئے۔ بُخار ہو * سر درد ہو * جسم میں کہیں درد ہو * شوگر ، کولیسٹرول * دِل کے امراض ، کینسر غرض کوئی بھی چھوٹی سے چھوٹی یا بڑی سے بڑی بیماری ہو ، قرآنِ مجید کے ذریعے عِلاج کیجئے ! اِنْ شَاءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم ! اللہ پاک کرم فرمائے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو شفا مل ہی جائے گی۔

دعوتِ اسلامی اور شُعبہ روحانی علاج

الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ روحانی علاج میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمَّت کی غمخواری کے لئے کثیر اسلامی بھائی مختلف مقامات پر بستے لگاتے اور روزانہ لاکھوں مریضوں کو تعویذات دیتے ، استخارہ کرتے اور اوراد و وظائِف بتاتے ہیں۔ مدنی چینل پر روحانی علاج  پروگرام بھی نشر کیا جاتا ہے۔ جس میں استخارہ بھی کیا جاتا ہے اور مریضوں ، پریشان حالوں کو اوراد و ظائف بھی


 

 



[1]... تفسیر در منثور، پارہ:1، سورۂ فاتحہ، جلد:1، صفحہ:17۔