Book Name:Shan e Ameer Hamza
ہو سکتا ہے شیطان دِل میں وسوسہ ڈالے کہ کوئی شخص دُنیا سے رُخصت ہو جانے کے بعد دُنیا والوں کی مدد کرنے کیسے آسکتا ہے ؟ اس سلسلے میں عرض ہے کہ قرآن کریم کی کئی آیات اور بہت ساری احادیث کی روشنی میں یہ بات ثابت ہے کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور اولیائے عظام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہم اللہ پاک کی عطا سے اپنے اپنے مزار میں زِندہ ہوتے ہیں ، اپنے غلاموں کی فریاد سُنتے بھی ہیں اور ان کی مدد بھی فرماتے ہیں۔ اور حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کے زِندہ ہونے کا تو بطور خاص قرآنِ کریم میں بیان ہے۔
جی ہاں ! حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ غزوۂ اُحُد میں شہید ہوئے اور غزوۂ اُحد میں شہید ہونے والوں کے متعلق اللہ پاک فرماتا ہے :
وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًاؕ-بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَۙ(۱۶۹)
( پارہ : 4 ، سورۂ آل عمران : 169 )
ترجَمۂ کنزُ العرفان : اور جو اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہرگز انہیں مردہ خیال نہ کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں انہیں رزق دیا جاتا ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت امیر ِحمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے چچا جان ہیں ، آپ پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ باسعادت سے 2 سال پہلے دُنیا میں تشریف لائے۔ آپ کے 4 مشہور القاب ہیں : ( 1 ) : اَسَدُ اللّٰہ ( اللہ کا شیر ) ( 2 ) : اَسَدُ الرَّسُول ( رسولِ پاک صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا شیر ) ( 3 ) : : فاعِلُ الْخَیْرات