Shan e Ameer Hamza

Book Name:Shan e Ameer Hamza

اُلٹے میں اور اُلٹے ہاتھ سے گِلاس دوسروں کودیتے ہیں ، کسی سے جگ اور گلاس دونوں لینے ہوں تو ہم دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ لے لیتے ہیں جبکہ یہ طریقہ غلط ہے پہلے سیدھے ہاتھ سے جگ لیں اور پھر جگ کو اُلٹے ہاتھ میں پکڑلیں تاکہ سیدھا ہاتھ خالی ہو جائے اور اب سیدھے ہاتھ سے گلاس لے لیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                 صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * مہمان کی میزبان کیلئے دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ”  میزبان کے گھر سے چلتے وقت مہمان کی میزبان کے لئے دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیْمَا رَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْھُمْ  ۔  ( مسلم ، باب استحباب وضع النوی الخ ، ص۸۷۰ ،  حدیث : ۵۳۲۸ )

ترجمہ : الٰہی تو جو انہیں روزی دے اس میں برکت دے اور انہیں بخش دے اور ان پر رحم فرما۔   ( خزینہ ٔ رحمت ، ص 116 )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                        صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال  )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  :  ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )

                   آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

 ( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو