Book Name:Shan e Ameer Hamza
دیا گیا مگر قیامت کے روز اسے گرفتار کر کے لایا جائے گا ، اس سے مراد ابوجہل ہے۔ ( [1] )
اللہ و رسول کا شیر
معجمِ کبیر میں ہے : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے ! بےشک ساتویں آسمان پر لکھا ہے : حَمْزَةُ بْن عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَسَدُ اللهِ وَأَسَدُ رَسُوْلِهِ یعنی حضرت حمزہ بن عبد المطلب اللہ اور اس کے رسول کے شیر ہیں۔ ( [2] )
حضرت حمزہ جنت میں ٹیک لگائے ہوئے
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : رات میں جنّت میں داخِل ہوا تو دیکھا؛ حمزہ ( رَضِیَ اللہ عنہ ) اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ ( [3] )
ایک روایت میں ہے ، فرمایا : رات میں جنّت میں داخِل ہوا تو دیکھا : حضرت جعفر طیار رَضِیَ اللہ عنہ فرشتوں کے ساتھ ہوا میں اُڑ رہے تھے جبکہ حضرت حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ تخت پر ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ ( [4] )