Shan e Ameer Hamza

Book Name:Shan e Ameer Hamza

سوچا کہ ہمارا دِل تندرست ہے یا نہیں ؟ کہیں ہم باطنی طور پر بیمار تو نہیں ہیں ؟ کہیں ہمارے دِل میں حسد ، تکبر ، بغض ، کینہ وغیرہ ایمان لیوا بیماریاں تو جنم نہیں لے چکیں ؟

افسوس کے ساتھ عرض کرنا پڑتا ہے کہ عموماً اس جانِب تَوَجُّہ نہیں کی جاتی۔ حالانکہ اَصْل زِندگی زِندہ دِلی ہی کا نام ہے۔

انسان 2 چیزوں کے مجموعے کا نام ہے

یاد رکھئے ! انسان 2 چیزوں کے مجموعے کا نام ہے :  ( 1 ) : جسم  ( 2 ) : رُوح۔ خالی رُوح ہو ، جسم نہ ہو تو اسے انسان نہیں کہا جاتا ہے ، اسی طرح خالی جسم ہو ، رُوح نہ ہو تو اسے بھی مُردَہ لاش کہتے ہیں۔ معلوم ہوا؛ انسان جسم اور رُوح کے مجموعے کا نام ہے ، اس لئے اگر ہم اپنی انسانیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو جتنی ہم جسم کی فِکْر کرتے ہیں ، اس سے کہیں زیادہ ہمیں اپنی رُوح کی بھی فِکْر کرنی پڑے گی ، اگر ظاہِری جسم طاقتور مگر اس کے اندر ضمیر مُردہ ہو تو انسان انسان نہیں رہتا ، درندہ بن جاتا ہے اور رُوح طاقتور ہو ، ظاہِری جسم چاہے کمزور بھی پڑ جائے ، تب بھی انسان میں انسانیت باقی رہتی ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے دِل کی زِندگی کی بھی ضرور فِکْر کریں ، اپنے دِل کو باطنی بیماریوں  ( مثلاً حسد ، تکبر ، لمبی اُمِّید وغیرہ )  سے بچائیں۔

مکتبۃ المدینہ کی بہت پیاری کتاب ہے : باطنی بیماریوں کی معلومات۔ یہ کتاب خریدئیے ، اسے پڑھیئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! باطنی بیماریوں کی معلومات حاصِل ہوں گی ، اس کتاب میں باطنی بیماریوں کے نام ، ان کی تعریفات ، ان بیماریوں کے متعلق قرآنی آیات ،