Shan e Ameer Hamza

Book Name:Shan e Ameer Hamza

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم نے ارشاد فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !          جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

سیدھے ہاتھ سے لین دین  کے مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! سیدھے ہاتھ سے لین دین کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے1فرمان مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : فرمایا : تم میں سے ہر ایک سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور سِیدھے ہاتھ سےپئے اور سِیدھے ہاتھ سے لے اور سیدھے ہاتھ سے دے کیونکہ شیطان اُلٹے ہاتھ سے کھاتا اوراُلٹے ہاتھ سے پیتا اُلٹے ہاتھ سے دیتا اور اُلٹے ہاتھ سے لیتا ہے۔ ( ابنِ ماجہ ، ج۴ص۱۲حدیث ۳۲۶۶ )  * سیدھی جانب میں نیک فال ہے کہ یہ جنتیوں کی جانب ہے۔ (  فیض القدیر ، باب کان وھی الشمائل الشریفۃ ، ۵ / ۲۶۳ ، تحت الحدیث : ۶۹۹۵ ۔ )  * سِیدھے ہاتھ سے کھانا پینا سُنَّت ہے ۔ ( آداب طعام ، ص۱۳۰ )  * نیکیاں لکھنے والا فرشتہ داہنی طرف رہتا ہے اس کی وجہ سے یہ سمت افضل ہے۔ ( مرآ ۃ المناجیح ، ۱ / ۲۸۷۔ )  * مولانا محمد سردار احمد قادری چشتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : لینے اور دینے میں دائیں ہاتھ کو استِعمال کرو ، یہ عادت ایسی پختہ ہو جائے کہ


 

 



[1] ... مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔