Book Name:Shan e Ameer Hamza
دُھومیں مَچانے کے پیغام کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے ، مدَنی مقصد کے حُصُول اور بازاروں میں دینی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پر درسِ فَیضانِ سُنَّت وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے ، جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔ چوک درس کے علاوہ وقتاً فوقتاً مُختلف اَوْقات میں ” تِجارت کورس “ کروانے کا بھی اِہْتمام کیا جاتا ہے ، مدنی چینل پر باقاعدہ بیانات بنام سلسلہ’’اَحْکامِ تِجارت‘‘ کی ترکیب ہے۔ * بڑی بڑی مارکیٹوں ، شاپنگ مالز وغیرہ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا اِہتمام کیا جاتا ہے۔ * اہلِ محبت مِل / فیکٹری مالکان ( Factory Owner ) کومدنی قافلوں میں سفرکا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو بھی ہرماہ مدنی قافلے میں سفرکی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ * فیکٹری / کارخانے میں مسجد / جائے نماز کا اِہتمام کیا جاتاہے تاکہ یہ عاشقانِ رسول بھی نمازوں کی پابندی کرسکیں * فیکٹری / کارخانے کی مسجد / جائے نمازمیں ماہِ رمضان میں نمازِ تراویح کابھی اِہتمام کیا جاتا ہے۔ * تاجران کو ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کامطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سالانہ بکنگ کی ترغیب دِلائی جاتی ہے * تاجران کو شرعی رہنمائی کے لیے دارُالافتاء اہلسنّت سے مربوط رہنے کا ذہن دیاجاتاہے۔تاجران کو مارکیٹوں ، شاپنگ مالزوغیرہ میں ہی جُزوقتی فیضانِ نمازِ کورس کرنے کی بھی ترغیب دِلائی جاتی ہے کہ اپنے کام کاج اوروقت کی سہولت کے مطابق ” فیضانِ نمازکورس “ کرکے اپنی نمازدُرست کرنے کی سعادت حاصل کریں۔ الغرض تِجارت کو صحیح معنیٰ میں اِسْلامی خُطُوط پُر اُسْتُوار ( مُسْتَحْکَم ومَضْبُوط ) کرنے کیلئے ، دعوتِ اسلامی کا یہ شعبہ کوشش میں مگن ہے۔