Share this link via
Personality Websites!
ڈرو اور صلہ رحمی کرو کیونکہ صلہ رحمی کا ثواب بہت جلد ملتا ہے۔ ( [1] ) ( 3 ) : بزار اور حاکم کی روایت ہے : جو شخص یہ تمنا رکھتا ہو کہ اس کی عمر طویل ہو ، رزق میں کشادگی ہو اور بری موت سے بچ جائے وہ اللہ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔ ( [2] )
اے عاشقانِ رسول ! حضرت فقیہ ابُواللَّیث سَمَرقَندی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : صِلَہ رِحْمی کے 10 فائدے ہیں : ( 1 ) : اللہ پاک کی رِضاحاصِل ہوتی ہے ( 2 ) : لوگوں کی خُوشی کاسَبب ہے ( 3 ) : فِرِشْتوں کومَسَرّت ہو تی ہے ( 4 ) : مُسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے ( 5 ) : شیطان کواس سے رَنْج پہنچتاہے ( 6 ) : عُمربڑھتی ہے ( 7 ) : رِزْق میں برکت ہوتی ہے ( 8 ) : فوت ہوجانے والے آباءواَجدادخُوش ہوتے ہیں ( 9 ) : آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے اور ( 10 ) : وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تاہے ، کیونکہ لوگ اُس کے حق میں دُعائے خَیْر کرتے ہیں ۔ ( [3] )
( 1 ) : سرکارِنامدار ، مدینے کے تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عظمت نشان ہے : لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَیْئًا وَلَوْ أَنْ تَلْقَی أَخَاکَ بِوَجْہٍ طَلْقٍ یعنی نیکی کی کسی بات کو حقیر نہ سمجھو چاہے وہ تمہارا اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملاقات کرنا ہو۔ ( [4] ) ( 2 ) : فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : اِحْرِصْ عَلٰی مَایَنْفَعُکَ وَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَلَاتَعْجِزْ یعنی اس پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami