Shan e Ameer Hamza

Book Name:Shan e Ameer Hamza

حرص کرو جو تمہیں نفع دے اور اللہ سے مدد مانگو عاجزنہ ہو۔ ( [1] )  

اے عاشقانِ رسول ! شارحِ مسلم حضرت علامہ شرف الدین نَوَوِی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں : اللہ پاک کی عبادت میں خوب حِرْص کرواور اس پر اِنعام کا لالچ رکھو مگر اِس عبادت میں بھی اپنی کوشش پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ پاک  سے مدد مانگو۔ ( [2] )  جبکہ حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : خیال رہے کہ دُنیاوی چیزوں میں قَناعت اور صبر اچھا ہے مگر آخرت کی چیزوں میں حِرْص اور بے صبری اعلیٰ ہے ، دین کے کسی درجہ پر پہنچ کر قناعت نہ کرلو آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ ( [3] )   اللہ پاک ہمیں نیکیاں  کرنے کا حریص بنائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

نمازِ جنازہ و مدفن

غزوۂ اُحد میں شہید ہونے والے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  میں سب سے پہلے حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ، پھر ایک ایک شہید کو لایا جاتا ، حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کے قریب رکھ کر اُس کی نمازِ جنازہ ادا کی جاتی ، ( [4] )  بعض روایات میں ہے کہ 10 ، 10 شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور ان 10 میں ہر بار حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  بھی


 

 



[1]...مسلم ، کتاب القدر ، باب  فی الامر بالقوۃ ، صفحہ : 1027 ، حدیث : 2664۔

[2]... شرح صحیح مسلم للنووی ، جلد : 8 ، صفحہ : 512 ، ملخصًا ۔

[3]... مرآۃ المناجیح ، جلد : 7 ، صفحہ : 211۔

[4]...طبقات الکبری ، جلد : 3 ، صفحہ : 7۔