Shan e Ameer Hamza

Book Name:Shan e Ameer Hamza

شریک رہے۔  ( [1] )

فرشتوں نے غسل دیا

حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کو حضرت ابو بکر ، حضرت عمر فاروق اور حضرت علی المرتضی  رَضِیَ اللہ عنہم  نے قبر شریف میں اُتارا ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  قبر کے کنارے پر تشریف فرما تھے ، آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : میں نے دیکھا؛ فرشتے حضرت حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کو غسل دے رہے ہیں۔ ( [2] )  

مزار مبارک

حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کا مزار مبارک مدینۂ منورہ میں جبلِ اُحُد کے قریب ہے۔ آپ کے مزار مبارک پر دُعائیں قبول ہوتیں اور مرادیں سُنی جاتی ہیں۔ الحمد للہ ! عاشقانِ رسول آپ کے مزار مبارک پر حاضِری دیتے ، خوب دُعائیں کرتے اور مَن کی مرادَیں پاتے ہیں۔

مہمانوں کی حفاظت فرمائی

شیخ سعید بن قُطْب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  حضرت امیر ِحمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کے مزار مبارک پر کثرت سے حاضِری دیا کرتے تھے۔ عموماً مدینۂ منورہ کے رہنے والے عاشقانِ رسول 12 رجب کو حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کے مزار مبارک پر حاضِری دیتے تھے مگر حضرت سعید بن


 

 



[1]...سنن کبری للبیہقی ، ابواب الشہید ، جلد : 4 ، صفحہ : 157 ، حدیث : 6804۔

[2]...طبقات الکبری ، جلد : 3 ، صفحہ : 7۔