Shan e Ameer Hamza

Book Name:Shan e Ameer Hamza

اپنے بیٹے کا نام حمزہ رکھنا

ایک مرتبہ شیخ محمود کُردی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کے مزار مبارک پر حاضِر ہوئے اور سلام عرض کیا ، فرماتے ہیں : میں نے خُود سُنا کہ حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  نےمزار مبارک کے اندر سے بلند آواز سے سلام کا جواب دیا اور فرمایا : شیخ محمود ! تمہارے ہاں بیٹا ہو گا ، اس کا نام حمزہ رکھنا۔ شیخ محمود  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ پاک نے واقعی مجھے بیٹا عطا فرمایا تو میں نے اس کا نام حمزہ رکھا۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ  کی کیا نرالی شان ہے ، آپ نے شیخ محمود رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کو سلام کا جواب دیا ، یہ ایک کرامت ، شیخ محمود رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی زوجہ محترمہ اُمِّید سے ہیں ، یہ جان لینا ، دوسری کرامت ، آپ کے ہاں بیٹی نہیں بلکہ بیٹا پیدا ہو گا ، یہ جان لینا ، تیسری کرامت ۔

نیک عمل نمبر 11 کی ترغیب :

پیارے اسلامی بھائیو ! صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار رِضوانُ اللہ علیہم اجمعین  کا عشق و ادب پانے ، نیک بننے اور گناہوں سے بچنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیےذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر  حصہ لیجئےروزانہ نیک اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر  ( Fill )  کیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ میں سے ایک نیک عمل نمبر 11 یہ ہے کہ ”  راستے


 

 



[1]...حجۃ اللہ علی العالمین ، المطلب الثالث ، من کرامات حمزۃ ، صفحہ : 614۔