Share this link via
Personality Websites!
(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ( [1] )
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 11مئی 2023ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
سیدھے ہاتھ سے لین دین کے بقیہ مدنی پھول
* اسلام میں داہنا حصہ مبارک مانا گیا کہ قیامت میں نیکوں کے نامۂ اعمال بھی اسی ہاتھ میں ہوں گے۔ ( مرآ ۃ المناجیح ، ۱ / ۲۸۷۔ ) * حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہ ا فرماتی ہیں : رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے تمام کاموں میں دائیں جانب سے ابتدا کرنے کو پسند فرماتے تھے۔ ( بخاری ، کتاب الوضوء ، باب التیمن فی الوضوء والغسل ، ۱ / ۸۱ ، حدیث : ۱۶۸ ) * سیدھے ہاتھ سے کھایئے ، اُلٹے ہاتھ سے کھانا ، پینا ، لینا ، دینا ، شيطان کا طریقہ ہے۔ ( کھانے کا اسلامی طریقہ ، ص۸ ) * کسی کو پانی پلاتے وقت جگ سیدھے ہاتھ میں ہو تا ہے جبکہ گلاس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami