Book Name:Dil Ki Islah Kyun Zaroori Hai

کائنات نے حَسَد کرنے والے کو شیطان کے ساتھ مِلایا اور حکم دیا کہ ان سب سے پناہ مانگو !   ( [1] )  حدیثِ پاک میں ہے :  حَسَد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے ،  جیسے آگ سوکھی لکڑی کو جلادیتی ہے۔  ( [2] )

امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ  فرماتے ہیں :  حَسَد بےچینی اور بےمقصد غم و فِکْر میں مبتلا کرتا ہے ،  حَسَد کی وجہ سے انسان ذِلَّت و محرومی کی لعنت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور حَسَد کی ایک بڑی تباہ کاری یہ کہ حَسَد دِل کو اندھا کر دیتا ہے ،  یہاں تک کہ اللہ پاک کے اَحْکام سننے اور سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ ( [3] )  اللہ پاک فرماتا  ہے :  

بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ اَنْ یَّكْفُرُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بَغْیًا اَنْ یُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖۚ       ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرۃ : 90 )

 ترجَمہ کنزُ العرفان :  انہوں نے اپنی جانوں کا کتنا براسودا کیا کہ اللہ نے جو نازل فرمایا ہے اس کا انکار کررہے ہیں اس حسد کی وجہ سے کہ اللہ  اپنے فضل سے اپنے جس بندے پر چاہتا ہے وحی نازل فرماتا ہے۔

تفسیر صراطُ الجنان میں اس آیت کے تحت ہے :  یہودیوں کی خواہش تھی ختمِ نبوت کا منصب بنی اسرائیل میں سے کسی کو ملتا لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ وہ اس منصب سے محروم رہے اوربنی اسماعیل کو یہ منصب مل گیا تو وہ حسد کی وجہ سے حضور پر نور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   اور ان پر نازل ہونے والی اللہ پاک کی کتاب قرآنِ کریم کے منکر ہوگئے۔اس سے معلوم ہوا کہ منصب و مرتبے کی طلب انسان کے دل میں حسد پیدا کرنے کا ایک سبب ہے


 

 



[1]...منہاج العابدین ،  صفحہ : 163 بتغیر قلیل ۔

[2]...ابن ماجہ ،  کتاب الزہد ،  باب الحسد ،  صفحہ : 683 ،  حدیث : 4210 ۔

[3]...منہاج العابدین ،  صفحہ : 164 بتغیر قلیل ۔