Book Name:Dil Ki Islah Kyun Zaroori Hai

ڈاکوؤں سے بچایا جائے تاکہ ہمارا اتنا قیمتی خزانہ محفوظ رہ سکے۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو !   دِل ہی اَصْل سرمایہ ہے ،  یہی اَصْل زِندگی ہے ،  دِل ہی اللہ پاک کی نظر کا مقام ہے ،  دِل کی پاکیزگی کامیابی کا ذریعہ ہے ،  اس کی بدولت ہی اللہ پاک کی معرفت نصیب ہوتی ہے ،  ہمیں چاہئے کہ ہم دِل کی صَفَائی ستھرائی پر بھرپُور تَوَجُّہ دیں ،  دِل کو گُنَاہوں کے مَیْل سے بچائیں ،  باطنی گُنَاہوں سے دِل پاک کریں ،  بغض و کینہ ،  بدگمانی ،  محبّتِ دُنیا ،  محبّتِ مال ،  غرور ،  تکبر ،  حَسَد وغیرہ غلاظتوں سے دِل کو محفوظ رکھیں۔ اللہ پاک ہمیں دِل کی پاکیزگی نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔

دِل کی 4 بیماریاں اور ان کے علاج

پیارے اسلامی بھائیو !   دِل کی  بیماریاں بےشُمار ہیں اور ان کے علاج بھی بہت زیادہ ہیں ،  امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ  نے منہاج العابدین میں ان کا خُلاصہ کیا ہے ،  آپ فرماتے ہیں :  دِل کی سختی کے 4بنیادی اسباب ہیں ،  اگر آدمی ان سے بچ جائے تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !   اس کا دِل صاف ہو جائے گا۔

 ( 1 )  : دِل کی سختی کا پہلا سبب :  لمبی اُمِّید

دِل کی سختی کا پہلا سبب ہے :  لمبی اُمِّید ؛ یعنی لمبے عرصے تک زِندہ رہنے کا یقین۔ یہ دِل کی سختی کا بنیادی سبب ہے ،  اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :  

فَطَالَ عَلَیْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْؕ     ( پارہ : 27 ، سورۂ حدید : 16 )

ترجَمہ کنزُ الایمان :  پھر ان پر مدت دراز ہوئی تو ان کے دل سخت ہوگئے۔


 

 



[1]...منہاج العابدین مترجم ،  صفحہ : 145۔