Book Name:Dil Ki Islah Kyun Zaroori Hai

جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ( [1] )  

 ( 4 ) چھ ( 6 )  لاکھ دُرُودشریف کاثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ  صَلَاۃً دَآئِمَۃً  ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ

عَلّامہ اَحْمد صاوِی رحمۃُ اللہ علیہ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں :  اِس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے 6لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔ ( [2] )  

 ( 5 ) قُربِ مُصْطَفٰے صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : 

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ

ایک دن ایک شَخْص آیا تو حُضُورِ اَنْور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اُسے اپنے اور صِدِّیْقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ کے درمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سے صَحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کوحیرت ہوئی کہ یہ کون بڑے مرتبے والا شخص ہے ! جب وہ چلا گیا تو سرکار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  یہ جب مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔ ( [3] )  

 ( 6 ) دُرُودِ شَفاعت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ

شافِعِ اُمَم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کاعظمت والا فرمان ہے :  جوشَخْص  یُوں دُرودِ پاک پڑھے ، اُس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ ( [4] )  


 

 



[1]...قَوْلُ البَدِیْع ،  باب ثانی ،  صفحہ : 277۔

[2]...اَفْضَلُ الصلاۃ ،  صفحہ : 149۔

[3]...قَوْلُ البَدِیْع ،   باب اَوَّل ،   صفحہ : 125۔

[4]...الترغیب والترہیب ،  کِتَابُ الذِّکْر والدُّعَا ،  جلد : 2 ،  صفحہ : 329 ،  حدیث : 30۔