Book Name:Dil Ki Islah Kyun Zaroori Hai
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
اللہ پاک کے پیارے حبیب ، دلوں کے طبیب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو بندہ محبت اور شوق کے ساتھ 3 مرتبہ دن میں اور 3 مَرتبہ رات میں مجھ پر درودِ پاک پڑھے ، اللہ پاک پر حق ہے کہ اس کے اُس دِن اور اُس رات کے گُنَاہ مُعَاف فرما دے۔ ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! اگر ہم تھوڑی سی توجہ کریں تو کتنی آسانی سے گُنَاہ بخشوائے جا سکتے ہیں ، مثلاً صبح نمازِ فجر باجماعت ادا کریں ، سَر جھکائیں ، آنکھیں بَنْد کریں اور سبز سبز گنبد کا تَصَوُّر باندھ کر 3 مرتبہ درودِ پاک پڑھ لیں ، اسی طرح رات کو سوتے وقت بستر پر قبلہ رُو بیٹھ کر ، سر جھکائیں ، آنکھیں بند کریں اور پیارے پیارے گنبدِ خضرا کا تَصَوُّر باندھ کر 3 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھ لیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اُس دِن اور اُس رات کے گُنَاہ مُعَاف ہو جائیں گے ، خیال رہے ! کبیرہ گُنَاہ سچی توبہ سے مُعَاف ہوتے ہیں ، یونہی قضا نمازیں ، قضا روزے ، بندوں کے مالِی ، جسمانی حقوق ذِمّے پر ہوں تو ان کی ادائیگی بھی لازمی ہے۔
وہ تو نہایت سَسْتا سودا ، بیچ رہے ہیں جنت کا