Book Name:Dil Ki Islah Kyun Zaroori Hai

کرے ،  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  اس کا دِل روشن ہو گا۔

12دینی کاموں میں ایک دینی کام : تفسیر سننے سنانے کا حلقہ

 اے عاشقانِ رسول ! دل کی اصلاح کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے !  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  دل کی اصلاح بھی ہوگی اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بھی بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام ہے :  تفسیر سننے سنانے کا حلقہ۔

 الحمد للہ !  عاشقانِ رسول ،  مبلغینِ دعوتِ اسلامی مسجد میں فجر کی نماز کے بعد  تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں ،  اس میں روزانہ 3 آیات ترجمہ وتفسیر  کے ساتھ پڑھ کر سُنائی جاتی ہیں ،  روزانہ کی 3 آیات یعنی ایک سال کی 1 ہزار 95 آیات ،  یعنی ہم روزانہ 15 سے 20 منٹ کی کوشش سے تقریباً ڈھائی ،  3 سال میں پُورا قرآنِ مجید سُن کر ،  سیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔ آپ بھی اس دینی کام میں ضرور حِصَّہ لیجئے اور دِل کو نُورِ قرآن سے روشن کیجئے !  آئیے !  ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں  :

ویزے مل گئے

ایک اسلامی بھائی تقریباً14سال سے بیرونِ ملک میں مُقِیم تھے ، ایک باراپنے کارخانےمیں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔ اُنہوں نے ویزوں کےلئے بار باردرخواستیں جمع کروائیں ، مگر ویزے نہ مِل سکے۔ مُلازمین نہ ہونےکی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا۔ ایک مَرتبہ پھر درخواست جمع کروائی ، اِسی دوران ایک اسلامی بھائی